بلوچستان کے13اضلاع میں آج سے بارش و برفباری کا امکان

0
185

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے تیرہ اضلاع میں آج رات سے تیرہ جنوری تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر پی ڈی ایم اے نے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو الرٹ جاری کردی ہے،کوئٹہ،ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن،پشین اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے بتایا کہ بارش اور برف باری والے علاقوں میں مشینری اور ریسکیو کا عملہ گرم کپڑے اور ضروری اشیا بھی پہنچا دی گئیں ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گیارہ جنوری سے تیرہ جنوری تک بارش اور برف کے علاقوں میں سفرسے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری ضرورت پڑنے پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن سے ربطہ کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here