تمپ و کراچی میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں 3 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ تمپ میں پاکستانی فوج کی ویگو گاڑی کوریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 جنوری بروز بدھ،صبح کے وقت سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ آرمی کیمپ سے نکل کر مند کی جانب جانے والی فوجی قافلے کی ایک ویگو گاڑی کو تمپ کے علاقے برت اور دوکوپ کے درمیان ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے دو جنوری کو کراچی کے علاقے سعید آباد میں آر آر ایف ہیڈکواٹر کے قریب موٹر سائیکل گشت پر معمور پولیس کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تھانہ سعید آباد کا کانسٹیبل حنیف گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں   گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment