گوادر میں پاکستانی فوج پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک حب گوادر میں پاکستانی فوج پر مسلح افرادنے حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ حملہ گوادر کے علاقے کنڈاسول تنک میں قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پرہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حملے کے بعد فورسز نے مارٹر کے متعدد گولے داغے اور کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ اسی علاقے میں دس دسمبر کو پاکستان آرمی کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ اورمسلح افراد ہلاک اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔بعد ازاں حملے کہ ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment