بلوچستان کے علاقے نوشکی اور دکی میں مسلح افراد کے فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔
نوشکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
واقعہ جمعرات کی علی الصبح خیصار نالے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مہیم خان جمالدینی کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔
کیس کی تفتیش نوشکی پولیس کررہی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کو کلی جمالدینی میں سپردخاک کردیا گیا۔
دوسری جانب دکی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دکی میں چونگی مسجد کے قریب حمام میں بیٹھے ہوئے شخص پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ہلاک شخص کی شناخت بصیر محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص پولیس کو چوری اور ڈکیتی کی مقدمات میں بھی مطلوب رہا ہے۔