بلوچستان کے ساحلی علاقے وندرمیں باغیچہ کے علاقے باندیکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موٹر سائیکل سوار کو گولی مار کرہلاک کردیا۔
ہلاک شخص کا تعلق مقامی شیخ برادری سے بتایاجارہاہے جس کی شناخت جاوید ولد محمد ایوب شیخ کے نام سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب سونمیانی وندر کے زرعی علاقے وندر باغیچہ باندیکہ میں موٹر سائیکل سوار جاوید ولد محمد ایوب شیخ کریش پلانٹ کے قریب قائم اپنے ہوٹل سے آرہا تھا کہ کلمتی بلوچ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائر کیا جس کے باعث ایک گولی اس کے گردے سے گزرتی ہوئی پسلیوں کے آر پار ہوگئی، جس سے جائے وقوعہ پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
وندر پولیس نے جاوید شیخ کے چچا محمد حسن شیخ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔