وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بلوچ لاپتہ افراد کے مسئلے پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام سیاسی پارٹیوں و طلباء تنظیموں کے قائدین، انسانی حقوق و وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں اور صحافی و دانشوروں کو مدعو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو بھی خصوصی دعوت دینگے، امید ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
نصراللہ بلوچ نے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے گزارش کی کہ 10 دسمبر کو لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔