بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سیشن کورٹ کیباہر فائرنگ سے 2 ہلاک جبکہ نسیم ترین نامی شخص سمیت7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نسیم ترین جیسے ہی پیشی سے واپس سیشن کورٹ سے نکلے تو ان پر کورولا گاڑی سے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردیا۔جس سے سردار نسیم سمیت 7 افراد کو شدید زخمی ہوگئے جبکہ 2افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک اور زخمیوں کوفوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سیشن کورٹ فائرنگ کے 7 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ لائے گئے ہیں، زخمیوں کو شعبہ حادثات سول ہسپتال کوئٹہ میں ابتدای طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ دو افرادہلاک ہوئے ہیں۔
زخمی افراد کے نام سردار نسیم ترین ولد محمد خان،محمد لعل ولد محمد ہاشم،حاجی محمد نعیم ولد محمد خان،محمد عمران ولد غازی خان، محمد جمیل ولد محمد حمید، دلاور ولد سنگین،محمد فضل ولد جلال الدین جبکہ ہلاک افرادمیں محمد ہارون اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔