بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حافظ نثار بادینی نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
واقعہ عین الدین روڑ پرپیش آیا جہاں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے حافظ نثار بادینی کو قتل کردیا۔
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
نوشکی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی۔
مزید تفتیش نوشکی پولیس کررہی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈملوث ہے۔