بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں پیر کے روزنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پہلواغ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔
لاشوں اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے لیویز مزید تفتیش کررہی ہے۔