اسرائیل امریکا کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں نیافضائی دفاعی اتحادبنانے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے پیر کے روز کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی قیادت میں ”مشرق وسطیٰ میں نیا فضائی دفاعی اتحاد“تشکل دے رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے آلات نے پہلے ہی ایران کی حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
بینی گینز نے اسرائیلی پارلیمان کی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں مجوزہ اتحاد میں شامل کسی اور شراکت دار کا نام لیا ہے اور نہ اس کی مزید کوئی تفصیل بتائی ہے۔