پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے، عمران خان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔

انھوں نے یہ بات بدھ کی شب وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں کہی۔

عمران خان نے کہا 25 اپریل تک احتیاطی تدابیر جاری رکھی گئیں تو متاثرین کی تعداد 20 سے 25 ہزار تک رہنے کا امکان ہے ورنہ یہ تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے جس سے مشکلات مزید بڑھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عقلمندی اسی میں ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ملک میں عائد پابندیوں میں پہلے ہی 14 اپریل تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment