سوڈان میں ایک سال بعدفوجی حکومت جانب ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سوڈان میں حکمران خودمختار کونسل کے سربراہ اور آرمی چیف جنرل عبدالفتاح البرہان نے اتوار کے روز ملک میں نافذالعمل ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔انھوں نے گذشتہ سال فوج کے اقتدارپر قبضے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔

حکمران خودمختارکونسل نے ایک بیان میں کہاہے کہ جنرل برہان نے”ملک بھر میں ہنگامی حالت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے“۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حکم نتیجہ خیزاور بامعنی مکالمے کے لیے سازگارماحول پیداکرنے کی غرض سے جاری کیا گیا ہے تاکہ ملک میں عبوری مدت کے لیے استحکام پیدا کیا جاسکے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment