کولواہ سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ،پنجگور وگنداخہ میں 2افراداہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں گذشتہ شب پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک فوجی جارحیت کے دوران ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت الطاف ولد دلمراد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوجی جارحیت کے دوران فورسز کے مرد اہلکاروں کے علاوہ خواتین اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں گاڑی کی ٹکر سے محسن ولد عبد الحکیم سکنہ سندے سر ہلاک ہوگیا۔

گاڑی ریوس میں جارہا تھا کہ یہ شخص زد میں آگیا۔

اسی طرح گنداخہ تھانہ کی حدود باغٹیل کے رہائشی 15سالہ سلیم احمد جمالی ولد شاہن جمالی نے پسٹل سے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

واقعہ گھریلو رنجش بتایا جارہا ہے۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گنداخہ سعداللہ جمالی جائے واردات پر پہنچ کر پسٹل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اوستہ محمد ہسپتال روانہ کردی گئی۔

واقعی کے بعد علاقے میں سوگ جیسی صورتحال ہے۔

خودکشی کرنے والا سلیم جمالی جماعت ششم کا طالب علم تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment