بلوچ خاتون نورجان کی ضمانت پر رہائی خوش آئند ہے،نصر اللہ بلوچ

0
248

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بلوچ خاتون نور جان کی ضمانت پر رہائی کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہاں کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے نورجان کی رہائی اور گچک سے لاپتہ خواتین کی جبری گمشدگی کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز،بلوچ یکجہتی کمیٹی،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی،بلوچ خواتین فورم،بی ایس او پجار اور بی ایس او کی طرف سے دیے گئے ہمارے مشترکہ دھرنے کے شرکا سے آج چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر کا اظہار یکجہتی اور لاپتہ خواتین کے مسلے پر ملکی قوانین کے تحت اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی ایک مثبت عمل ہے جس سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد پر بڑھے گا اور اور معزز چیف جسٹس نے نور جان اور گچک سے لاپتہ خواتین اور بچوں کے حوالے جو احکامات جاری کیے ہیں جس پر ہم نے خواتین کی جبری گمشدگی کے حوالے سے دیے گئے مشترکہ دھرنے کو ختم کیا ہم امید کرتے ہیں ان حکامات پر قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کیے جائینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here