پیر کوہ آلودہ پانی سے درجنوں افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں،رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پیرہ کوہ کی صورتحال پر اپنے ایک ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ

بلوچوں کو بدترین استعماری جبر اور استحصال کا سامنا ہے۔ پاکستان 60 سالوں سے پیر کوہ کے 57 کنوؤں سے قدرتی گیس لوٹ رہا ہے لیکن پیر کوہ کی چھوٹی آبادی تالابوں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے ہیضے نے 22 سے زائد لوگوں کی جانیں لے لی ہیں اور ہزاروں بیمار ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کوہ کے علاقے میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں،اور بلوچیت کے دعوئے دار پارلیمانی سیاست کرنے والے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کے مقامی ادارے بھی نیند غفلت میں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment