داد جان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے داد جان بلوچ کے لواحقین نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر داد جان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین سے ماما قدیر بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے داد جان بلوچ کے مامو ڈاکٹر ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25روز قبل پنجگور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں داد جان بلوچ قتل ہوا ہم گزشتہ 25روز سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر داد جان بلوچ کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مجبوراً سی پیک روٹ کو احتجاجاً بند کریں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایف سی کسٹم ودیگر فورسز کو شہری آبادی سے دور منتقل کیا جائے۔پنجگور میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے داد جان بلوچ کے اہلخانہ کو انصاف دیا جائے اور اس قتل کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے داد جان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment