ڈیرہ بگٹی: ہیضہ وباکی صورتحال تشویشناک، مزید5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے پیرکوہ میں ہیضہ وبا کی صورتحال تشویشوناک ہوگئی ہے۔مزید 5 افراد جان سے گئے جن میں خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

جبکہ علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں اپنے میتوں کو غسل دینے کیلئے بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ہیضہ وبا پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے اور 3 روز میں متاثرہ افرادکی تعداد 910 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین سو متاثرین بی ایچ یو پیرکوہ لائے گئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ اسطرح سترہ اپریل سے لے کر اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان آغا صالح ناصر نے بھی حالات کی سنگینی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وبا کے باعث متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روزانہ پچاس فیصد اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ڈیرہ بگٹی کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی ڈاکٹرز ٹیموں کو ڈیرہ بگٹی روانہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان آغا صالح ناصرکا کہنا ہے کہ ادویات کی وافر مقدار پیرکوہ پہنچا دی گئی ہے۔ صورت حال کے پیش نظر 4 نئی میڈیکل ٹیمیں اور 10کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

آغا صالح ناصرکا کہنا ہے کہ ضلعے میں ہیضے کے ساتھ ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس کے کیسز بھی ہیں، ضلع میں سول اسپتال نہیں، رورل ہیلتھ سینٹر ہے جس کواپ گریڈ کیاجائیگا۔

علاقہ مکینو کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی یتوں کو غسل دینے کیلئے بھی پانی میسر نہیں ہے۔

دوسری جانب قلت آب کے مسئلے نے اب پیرکوہ کی طرح ڈیرہ بگٹی اور سوئی ٹاؤن سمیت ضلع کے اکثر علاقوں کا بھی رخ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں آج ڈیرہ بگٹی کے مکینوں نے نواب بازار جانے والی سڑک بند کرکے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment