جامشورو میں وین اور ٹرک میں تصادم سے 15 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستا ن کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جامشورو میں انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔

انڈس ہائی وے پر پیش آئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھیں۔

حادثے کا شکار مسافر وین دادو سے حیدر آباد جار رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جامشورو میں حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھمند کے قریب پیش آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment