بیبگر بلوچ کی طرح دیگر لاپتہ افراد کو بھی فوری بازیاب کیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انسانی حقوق کے عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلآخر بیبگر بلوچ کو 13 روز بعد رہا کردیا گیا۔

ٹویٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو فوری طور پر ختم کردے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کہاں اور کس کی تحویل میں ہیں حکومت پاکستان اس کی نشاندہی کرے اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اگر ان پر کسی قسم کے کوئی الزامات ہیں تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment