چاغی میں فورسز کی گاڑی الٹنے سے 2 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی سے خضدار جانے والی پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 2ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔

اطلاعاات کے مطابق چاغی سے خضدار جانے والی ایف سی کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں انعام اللہ مروت اور سپاہی زاہد عبید ہلاک جبکہ سپاہی نصیر اللہ، سپاہی یاسین، اکرام بلوچ،کانواے کمانڈر کیپٹن عمران خان سواتی،حوالدار افضل اور سپاہی لیاقت زخمی ہوگئے۔

جنہیں فوری طو رپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment