جھاؤمیں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارکن پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کورک چرچری کے مقام پرگذشتہ روز ایک زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکے سے ریاستی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندہ خلیل ولد ملا عبدالحق زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پورے علاقے میں مارٹر فائرکیے گئے تاہم فورسز کی فائرنگ سے تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب فورسز ایک با پھرجھاؤ سورگر کے تمام مقامی آبادی کو نقل مکانی کرنے پر زور دے رہا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جھاؤ میں فورسز کی جارحیت ووحشت جاری ہے۔جس کی وجہ سے مختلف علاقوں سے لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑکر نقل کی ہے اور مزید لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment