امریکا کورونا متاثرین کی فہرست میں چین و اٹلی سے بھی آگے نکل گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکہ کورونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں چین اور اٹلی کو پیچھے چھوڑتا ہوا سب سے اوپر آ گیا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کورونا وائرس ریسوس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت مصدقہ متاثرین کی تعداد 82,404 ہو گئی ہے۔ مصدقہ متاثرین کی اتنی کثیر تعداد سامنے آنے کے بعد امریکہ اس وبا کا نیا عالمی مرکز بن گیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 81,782 متاثرین کے ساتھ چین اس فہرست میں دوسرے جبکہ 80,589 مصدقہ متاثرین کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا مصدقہ متاثرین کی فہرست میں امریکہ کے چین سے بھی اوپر آنے پر وہ حیران ہیں؟ اس پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ بہت وسیع پیمانے پر اپنے لوگوں کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین میں متاثرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنے چینی حکام نے بتائے ہیں۔

اس سے قبل نیویارک، امریکہ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست، کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا تھا کہ ان کی ریاست میں وبا پھیلنے کی رفتار ’بلٹ ٹرین‘ کی رفتار سے بھی زیادہ ہے۔ تاہم بعدازاں ان کا کہنا ہے کچھ اشارے ایسے ملے جو ظاہر کرتے ہیں کہ شاید وبا کا پھیلاو¿ کم ہو جائے۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment