بولان سے لاپتا صحافی غلام فارو ق بازیاب ہو گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پریس کلب ڈھاڈر بولان کے لاپتہ فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی بازیاب ہوکر خیر عافیت سے گھر پہنچ گئے۔

ترجمان پریس کلب ڈھاڈر نے غلام فاروق جتوئی کی بازیابی کیلئے خصوصی طور پر بی یو جے،صحافیوں کی ملکی گیر تنظیم،بلوچستان کے مختلف پریس کلبز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لاپتہ صحافی کی بازیابی کیلئے پریس کلب ڈھاڈر کی آواز بنے اور بازیابی کیلئے کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب ڈھاڈر بولان کے فنانس سیکرٹری لاپتہ صحافی غلام فاروق جتوئی انتیس ایام کے بعد بالآخر خیر عافیت سے گھر پہنچ گئے ہیں انکے گھر پہنچتے ہی علاقہ مکین مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور پریس کلب ڈھاڈر بولان کے عہدیداروں نے انکے گھر جاکر ان کوبازیاب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

دریں اثناء غلام فاروق جتوئی نے اپنی بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان بھر کے مختلف پریس کلبز،صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment