چین نے پاکستان کی درخواست پر اپنے طبی ماہرین کی ٹیم کورونا وائرس کے خلاف مدد کے لیے پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
کوروناوائرس کے خلاف دنیا کے ساتھ چینی تعاون کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدرنے کہا کہ پاکستان نے طبی ماہرین بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر چین اپنے ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔
پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ کورونا سے بچائو اور اسے روکنے کے حوالے سےچین پاکستان کے ساتھ مزید اپنے تجربات شیئر کرے گا۔
پاکستان میں کورونا سے 8 ہلاکتیں، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1119 ہوگئی
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب تک ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 سے بڑھ چکی ہے جن میں بڑی تعداد ایران سے آنے والے زائرین یا بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے چین پاکستان کو میڈیکل سپلائیز جن میں این 95 ماسک، میڈیکل دستانے، سرجیل ماسک، سانس کی مشینیں اور ٹیسٹ کٹس کی چار بیچ روانہ کر چکا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چین پاکستان کو قرنطینہ کے لیے عارضی اسپتال کے قیام میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چین کی علی بابا فائونڈیشن اور جیک ما فاو¿نڈین کی جانب سے میڈیکل آلات بشمول این 95ماسک کی پہلی کھیپ کراچی پہنچی تھی۔دونوں فائونڈیشن کی جانب میڈیکل سپلائیز کی مزید دو کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی۔