نیویارک سٹی کے ایک سب وے سٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 6افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 13 زخمی ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں جن میں سے اکثر تشویش ناک حالت میں ہیں۔
پولیس حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے گیس ماسک پہن رکھا تھا اور کمر سے بھاری بیگ لٹک رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پہلے سموک بم پھینکا اور پھر فائرنگ کر دی۔
نیویارک میں پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعہ بروکلن کے ایک سب وے سٹیشن میں پیش آیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے 36 سٹریٹ سٹیشن پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
نیو یارک فائر ڈپارٹمنٹ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھیں ابتدائی طور پر سٹیشن میں دھوئیں سے متعلق کال آئی تھی۔ لیکن جب اہلکار وہاں پہنچے تو انھیں وہاں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے افراد ملے۔
سٹیشن کی تصاویر میں خون میں لت پت مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی میڈیا نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہاں سے کئی ڈیوائسز ملی ہیں جن میں دھماکہ خیز مواد بھی شامل ہے۔
مشتبہ حملہ آور کی ابھی تک شناحت نہیں ہو سکی ہے اور حکام کے مطابق وہ فرار ہے۔