کیچ میں فورسز کے ہاتھوں 4 افراد جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے کل رات چھاپہ مارکر چار افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رات گئے پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دشت سبدان میں چھاپہ مارکر چار افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نبی بخش ولد بہرام، رستم ولد کریم، رازق ولد برکت اور شہداد ولد مراد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران چھاپہ گھروں میں موجود دیگر لوگوں کو بشمول خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے جبکہ گھروں سے تمام موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان کا صفایا کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment