پاکستان میں 54 فیصد شہریوں کا عمران خان حکومت کی کارکردگی پر اظہار مایوسی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں 54 فیصدشہریوں نے عمران خان کی پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 46 فیصد افراد نے کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہا۔

سروے کے مطابق سب سے زیادہ غیر مطمئن افراد کی شرح صوبہ سندھ میں 57 فیصد رہی۔

گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں 55 اور خیبر پختونخوا میں غیر مطمئن افراد کی شرح 40 فیصد رہی۔

Share This Article
Leave a Comment