ضلع کیچ سے لاپتہ شخص کی برآمد،خضدار میں بچہ زیادتی کے بعد قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ سے گذشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 مارچ کو لاپتہ ہونے والے میر دوست ولد داد محمد کی لاش تحصیل تمپ کے علاقے بالیچہ سے برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص 28 مارچ کو گھر سے کسی کام کے لیے نکلا تاہم وہ واپس نہیں لوٹا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اس کے لاپتہ ہونے کے بعد ہم نے ان کی تلاش کے لئے کوششیں جاری رکھا تاہم وہ نہیں ملا جبکہ گذشتہ شام اُس کی لاش ایک کنویں سے ملی جس کے سر اور ہاتھوں پر زخموں کے واضع نشانات موجود تھے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب خضدار میں بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد انہیں تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

خضدار میں یونیورسٹی روڈ کے قریب خالی پلاٹ سے شاہزیب محمد حسنی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے خنجر کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بچے کی لاش ہسپتال پہنچاکر میڈیکل چیک پر کروایا تو معلوم ہوا کہ بچے کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور اس کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment