کوئٹہ: بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کے احتجاجی کیمپ کو 4631 دن ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جس کو اب تک 4631 دن مکمل ہوگئے۔

این ڈی پی کے رہنماؤں رشید بلوچ، غنی بلوچ، اشفاق بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان صدیوں سے عالمی طاقتوں کے مفادات کی خاطر میدان جنگ بنا ہوا ہے، ایک طرف رویے بدلتے سامراجی ایجنٹ دوسرے طرف پر امن جدوجہد کے متوالے اپنے حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، تاریخی طور پر بلوچ معاشرہ ایک انسان دوست اور معتدل معاشرہ ہے، بلوچ ہمیشہ سے سامراجی ظلم و استبداد کے خلاف متحرک رہے ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ آج ہزاروں لوگ ریاستی جبر کے شکار ہیں جن کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر پچھلے کئی سالوں سے پس زندان رکھا ہوا ہے۔نو آبادیات کے خلاف بلوچ فرزندوں کی عظیم قربانیاں قابل فخر ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment