بی ایس او کے سابق چیئرمین اور بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے پاکستان کے ایک وفاقی وزیر علی زیدی کی لاپتہ افراد کے حوالے سے طنزیہ ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
دیکھیں لاپتہ افراد کے ساتھ پاکستان کی حکومت کتنی دشمنی رکھتی ہے۔ مرکزی کابینہ کا ایک وزیر لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا مذاق اڑا رہا ہے۔ کیا یہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بے توجہی نہیں ہے جو فاشسٹ پاکستان کو جبری گمشدگی کو پالیسی کے طور پر استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
واضع رہے کہ علی زیدی نے مریم نواز کے ہاتھوں نواز شریف کی ایک تصویر پر طنزاً ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’لاپتا افراد کے اہلِ خانہ ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر“۔
علی وزیر کی مذکورہ ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر بعد میں انہوں نے معافی مانگ لی۔