کوئٹہ: لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد زاہد بلوچ، اسد بلوچ، کبیر بلوچ، عطااللہ، مشتاق بلوچ، ڈاکٹر جمیل، نسیم کھیتران، شاہ زین کھیتران، نعمت اللہ نیچاری، فیاض علی، راشد، آصف اور دیگر کی عدم بازیابی کیخلاف ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر احتجاج میں شریک مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی و جبری گمشدگیوں کے روک تھام کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ زاہد بلوچ،اسد بلوچ،کبیر بلوچ،عطااللہ،مشتاق بلوچ،ڈاکٹر جمیل،نسیم کھتران،شازین کھتران،نعمت اللہ نیچاری،فیاض علی،راشداورآصف کی فیملیزدیگر لاپتہ افراد فیملیز بھی شریک تھے۔

مظاہرین نے پلے کارڈ ز، بینرز اوراپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے اپنی ہی ملک کی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہیں اور لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرکے انہیں کسی بھی عدالتوں میں پیش کرنے کے بجائے انہیں غیرانسانی تشددکا نشانہ بناکر حراستی مراکز میں قتل کر تے یا جعلی انکاؤنٹر میں مار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے عالمی انسانی حقوق اداروں، عالمی میڈیا اور دوسرے ممالک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے حوالے سے ریاست پاکستانپر دباؤ ڈھالیں اور مداخلت کرکے اس انسانی المیے کو روکیں۔

Share This Article
Leave a Comment