کوئٹہ میں فورسز کے ہاتھوں 2 نوجوان جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طورپرلاپتہ کردیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے دونوں نوجوانوں کے جبری گمشدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوانوں کی شناخت عبدالباسط ولد عبدالغنی اور گل زیب ولد محمد عظیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالباسط کو گذشتہ ماہ 17 فروری کو کوئٹہ کے علاقہ جیور کالونی میں پاکستانی ایف سی و خفیہ اداروں نے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

اسی طرح دوسرے نوجوان گل زیب ولد محمد عظیم کو 20 فروری کے روز کلی شابو سے فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا۔ دونوں افراد کو فورسز نے گذشتہ ماہ اس وقت حراست بعد لاپتہ کردیا تھا جب بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اچانک تیزی آئی تھی-

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment