بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
جس کی شناخت عبدالمالک ولد نذیر کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو18 روز قبل بلیدہ سے اغوا کیا گیا تھا۔
تربت کے مقامی میڈیا ”گدروشیا پوائنٹ“ کے مطابق نوجوان عبدالمالک کے اغوا میں ملوث حمید ولد شیران نے پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عبدالمالک کو قتل کرکے اس کی لاش کوشہر سے دور کہیں ویرانے میں دفنا دیا ہے۔
تفتیش کے دوران انکشاف کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش برآمد کر لیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔