خضدار: لاپتہ طالبعلم حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی ودھرنا

0
242

چار روز قبل خضدار سے لاپتہ ہونے والے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس میں ایم فل کرنے والے طالب علم حفیظ بلوچ کو خضدار سے لاپتہ کرنے کے خلاف کتاب چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں طلباء طالبات سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد میں شامل تھی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ گرلز کالج خضدار کے سامنے قومی شاہراہ پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث خضدار سے کراچی جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔

دھرنے سے جویریہ بلوچ،مسنین بلوچ،سائرہ بلوچ کے علاوہ بی این پی خضدارکے ضلعی صدر شفیق الرحمن ساسولی خالدہ بلوچ،زبیر احمد بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ بلوچ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان تھے،جو جب بھی تعطیلات گزارنے خضدار آتے یہاں ملا معاوضہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے مقامی اکیڈمی میں کلاسیں لیتے تقریباً ایک ہفتہ قبل وہ اکیڈمی میں پڑھا رہے تھے کہ اس دوران مسلح افراد کلاس روم میں داخل ہو کر اسے اپنے ساتھ لے جا کر لاپتہ کر دیا۔

مقررین نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان جو کہ کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ایسے تعلیم یافتہ نوجوان کو اس طرح ماورائے آئین لاپتہ کرنا یقینا نہ صرف افسوسناک عمل ہے بلکہ قابل مذمت عمل ہے۔

مقررین نے کہا چونکہ ہم سمجھتے ہیں حفیظ بلوچ کو لاپتہ کرنا ماورائے قانون عمل ہے اس لئے ہم نے قومی شاہراہ پر واقع عدالت کے سامنے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں تاکہ خلاف قانون عمل کا نوٹس لیکر حفیظ بلوچ کو بازیاب کروایا جائے اگر حفیظ بلوچ کو بازیاب نہیں کیا جاتا تو ہم اسی مقام پر احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج شروع کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here