جھاؤ میں فورسز چیک پوسٹ پر حملہ وجھڑپ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے جھاؤ میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

حملہ وجھڑپ کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم مصدقہ ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھاؤ بگاڑی زیلگ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی سیکورٹی فورسز پر حملے کے فورا بعد تین ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے جو فضائی سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہیلی کاؤپٹروں کی نیچی پروازوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے پورے علاقے کو گھیرئے میں لے لیاہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری یا جبری گمشدگی کا واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اور فورسز کے مابین کافی دیر جاری جھڑپ سے فورسز کو جانی نقصان ہوا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment