بلوچ نیشلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر فدائی حملوں میں حصہ لینے والے فرزندان یونٹ کمانڈر حامد رحیم عرف زبیر، یونٹ کمانڈر بادل بلوچ عرف ریاست،جمال عرف چاچا، میرین جمالدینی عرف زگرین، ناسر امام عرف حمل، انیل بلوچ عرف بالاچ،سمیع سمیر عرف شعیب، عزیز زہری عرف بارگ،الیاس بلوچ عرف قادر،یاسر نور عرف سیف،اسد واھگ عرف سبزو، مُراد آجو عرف بابا،ضمیر بلوچ عرف فراز،ابراھیم عرف کبیر، بلال بلوچ عرف واھد جان، دیدگ بہار عرف رؤف کو خراج عقیدت او سرخ سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک تاریخی مزاحمت میں بلوچ وطن کے فدائین نے قومی مزاحمتی جنگ کو ایک نئی جلا بخشی، بلوچ فرزندان جس جذبے کے ساتھ قبضہ گیر کے خلاف تاریخی مزاحمت میں مصروف عمل ہیں دشمن کو بلوچ سر زمین سے نکالنے کیلئے اور قومی مزاحمت میں فدائی حملوں کو ایک موثر طریقہ مزاحمت سمجھتے ہوئے بلوچ نیشلنسٹ آرمی بی ایل اے مجید بریگیڈ کی سابقہ طریقہ کے مطابق حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔