پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے ایڈمیشن ٹیسٹ کیخلاف میڈیکل کا لجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا ء کی جا نب سے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اوروزیر اعلیٰ بلوچستان ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔
شرکا ء نے مختلف شاہراہوں کا گشت کیا۔
ریلی میں ڈاکٹرز کے ایسوی سی ایشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا اور طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔
ریلی کے شرکا نے پی ایم سی اسپیشل امتحان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم اسپیشل امتحان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
بعد ازاں ریلی کے شرکا عبدالستار ایدھی چوک پہنچے،جہاں انہوں نے دھرنا دیا۔
اس موقع پر پولیس کی بھا ری نفری تعینا ت تھی جو ریلی کو شرکا ء کو وزیر اعلیٰ ہا ؤس کی جا نب سے روکنے کے لئے تعینا ت تھی۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں طلبا کا احتجاجی کیمپ گزشتہ 4ہفتوں سے کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر جا ری ہے۔