گوادر، پنجگوراورواشک سے 2 سگے بھائیوں سمیت 5افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر، پنجگور اور واشک سے پاکستانی فورسز نے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر کو پاکستانی فورسز نے پنجگور کے نواحی علاقے گچگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے جنکی شناخت ستار اور ممتاز ولد امیر بخش اور نادل ولد شیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں افراد کو فورسز نے اپنے کیمپ بلاکر بعدازاں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے بھی اطلاعات ہیں کہ پانچ روز قبل فورسز نے ساجد ولد عابد سکنہ کونشکلات تمپ کو کراچی جاتے ہوئے گوادر کے علاقے بیری چوک سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے بس کو روک کر مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

اسی طرح یکم جنوری کوواشک میں پاکستانی فورسزنے ایک 18سالہ نوجوان کو ایف سی چیک پوسٹ سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

جس کی شناخت بلال احمد ولد عنایت اللہ شاہوزئی کے نام سے ہوگئی ہے جوکہ حاجی شبیراحمد ڈومکی، حاجی قادربخش ڈومکی اور سابقہ وائس چیئرمین حافظ کلیم اللہ ڈومکی کے بھانجے بتائے جاتے ہیں۔

بلال احمد کے اہلکانہ کے مطابق اسے یکم جنوری 2022 بروز ہفتہ BGP کمپنی کے کنٹین بمقام واشک خراسی FC چیک پوسٹ کے حدود میں CTD کے ہاتھوں سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

اہلخانہ نے چیف جسٹس بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کورکمانڈر بلوچستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلال احمد کو بازیاب کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment