جھاؤ اور پنجگور میں فورسز اور کرش پلانٹ پر حملہ

0
306

جھاؤ اور پنجگور میں مسلح افراد کی جانب سے فورسز اور کرش پلانٹ پہ حملہ کیا گیاہے۔

ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نوندڑہ کے مقام پر پاکستانی فوج کی چوکی پر اتوار کی علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔

اس حملے میں فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

تاحال اس بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح نے کرش پلانٹ پر حملہ کرکے مشنیری کو نذرآتش کردیا ہے۔

پنجگور کے علاقے خدابادان پسکول ندی میں واقع ٹھیکیدار دور محمد کے کریش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شیول ٹریکٹر کو جلا دیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی مذکورہ کرش پلانٹ پہ حملہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here