بلیدہ کے علاقہ سلو میں فائرنگ سے پروم کا رہائشی شخص ہلاک ہوگیا۔
منگل کے روز تحصیل بلیدہ کے علاقہ سلو میں ایک نوجوان کونامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی شناخت سہیل ولد عبداللطیف کے نام سے کی گئی ہے جس کاتعلق ضلع پنجگورکی تحصیل پروم سے بتایاجارہا ہے۔
بتایاجاتاہے کہ مقتول سہیل چند سال لاپتہ رہے اور 15جنوری2020ء کو بازیاب ہوئے تھے، وہ بلیدہ میں گاڑیوں کی گریس کا کاروبارکرتے تھے۔
دریں اثنا پیر کے روز بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد سے ایک نوجوان کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔
علاقائی زرائع کے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علیم ماچی کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔