موقع ملا بلوچستان حکومت کو دھکا دینگے، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

حب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان حکومت جس مقام پر پہنچی ہے یہ انکے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے بلوچستان میں عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کا نہیں بلکہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں کا ہے کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے اپوزیشن رہنماؤں پر ٹینک چلائے گئے یہاں تک کہ موجود صوبائی حکومت نے منتخب عوامی نمائندوں کے بجائے غیرمتعلقہ افراد جو کونسلری کی سیٹ بھی نہیں جیت سکے انکو نوازہ ہے اس لیے بلوچستان حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ پی ڈی ایم کا نہیں یہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں کا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سیاسی بحران کا خود ذمہ دار حکمران ہیں کیونکہ گھر کو آگ گھر کے چراغ سے ہی لگتی ہے تو موجود سیاسی بحران حکمرانوں کی نااہلی اور کوتائیوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ صوبائی معاملہ ہے اس لیے ہم نے صوبے کو اختیار دیدیا ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں اگر موقع ملا تو دھکا دینگے یا اگر کھینچنے کی ضرورت پڑی تو کھینچیں گے۔وزیر اعلی بلوچستان کو ہماری ضرورت نہیں وہ خود کفیل ہیں اگر وہ ہمارے دروازے پر آتے ہیں تو فیصلہ میرا ذاتی نہیں ہوسکتا جو پارٹی فیصلہ کریگی اتحادیوں کے ساتھ مل کر وہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اپنے متعین سمت میں جارہی ہے ہمارے جلسوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پی ڈی ایم کو کتنی عوامی پذیرائی حاصل ہے البتہ کچھ ساتھی ہم سے روٹ کر الگ ہوگئے ہیں لیکن اسکے باوجود پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے اور میرے خیال میں آنے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں بڑا سخت فیصلہ ہونے والا ہے کہ حکومت کو کس طرح ٹف ٹائم دینا ہے۔

حالیہ پنڈورا پیپرز کے حوالے سے سوال کے جواب میں سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے کہا کہ اس پنڈورا بکس کو پہلے کھلنا چاہیے تھا حالیہ پنڈورا بکس میں جو اصل حکمرانوں کے نام آئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے اس پنڈورا بکس کو مٹی ڈال کر ہمیشہ کی طرح ختم کیا جائے گا یا اسکو مزید کروچا جائے گا ہم سمجھتے ہیں کہ اس پنڈورا بکس کو مزید کروچ کر اس میں شامل اصل ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا تو ایسے پنڈورا بکس نہیں بلکہ پورے ڈرم کھلتے جائیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment