کامریڈ ہانی بلوچ مسنگ پرسنز سمیت پی ایم سی کے تحت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف جاری طلبہ تحریک کا حصہ تھے۔
وہ گذشتہ دنوں طلبا کی جاری تحریک میں پولیس کی آنسو گیس، لاٹھی جارج اور تشدد سے زخمی ہوگئے تھے۔
کوئٹہ میں گذشتہ دنوں پاکستان میڈیکل کمیشن کی علم دشمن پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلباسمیت بی ایس او اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے طلبانے ایک احتجاجی تحریک شروع کیا تھا جواپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے بعدگورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے پربیٹھ گیا تھا۔جہاں پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج،فائرنگ اور آنسو گیس شلیلنگ کی تھی جس کی وجہ سے متعد طلبازخمی بھی ہوئے تھے جن میں کامریڈ ہانی بلوچ بھی شامل تھے۔
بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند نے کامریڈ ہانی بلوچ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس لگنے اور تشدد سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔جہاں انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زیادہ آنسو گیس لگنے اور سخت تشدد کے باعث جاں بر نہ ہوسکے۔
کامریڈ ہانی بلوچ بی ایس او کے سینئر رکن تھے۔