پنجشیرمیں طالبان و مخالف اتحاد میں جھڑپیں، 7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وادی پنجشیر میں طالبان اور اس کے مخالف اتحاد کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دونوں طرف ہلاکتوں اور زخمیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر اور منگل کو طالبان اور ان کے مخالف اتحاد کے جنگجوؤں کے درمیان وادی پنجشیر میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کم از کم سات افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

پنجشیر وہ واحد صوبہ ہے جو افغانستان میں طالبان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

طالبان کے خلاف اتحاد کے ترجمان فہیم دستی نے کہا ہے کہ وادی کے مغربی داخلی راستے پر طالبان نے ان کے مقامات پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے طالبان اس حملے سے اتحاد کی دفاع کی صلاحیت دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان جھڑپوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

طالبان نے تاحال اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Share This Article
Leave a Comment