اقوام متحدہ کے ادارے سائنس تعلیم وثقافت ‘یونیسکو’ نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران 12 سے زاید ممالک میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 3 کروڑ طلباءکئی ہفتوں سے اسکول نہیں جاسکے۔
خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والاکرونا وائرس اب دنیا کے 80 سے زاید ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چین میں اب تک 95 ہزار سے زاید افرادمتاثر ہوچکےہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 3200 تک جا پہنچی ہے۔
اٹلی نے جمعرات کو کم از کم 15 مارچ تک تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کیا۔ حکومت نے طلبا پرآن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
پیرس میں مقیم یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ایزولے نے کہا کہ تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں میں خلل کی حد اور رفتار غیر مسبوق ہے۔ اگر یہ وائرس طویل عرصہ تک رہتا ہے تو اس کے نتیجے میں طلباءکو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔
صرف دو ہفتے قبل چین واحد ملک تھا جہاں اسکول بند کیے گئے تھے مگر اب ایک درجن ممالک کواسکول بند کرنا پڑے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس فہرست میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے بتایا کہ نو دیگر ممالک نے کچھ علاقوں میں اسکول بند کردیئے ہیں۔ اگر ان ممالک نے بھی تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا تو مزید 180 ملین طلباءکو عارضی طور پر اسکولوں میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔