بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں بعض حلقوں کی فکرمندی قابل فہم ہے، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم آزادی کے لئے پر امید اور پرعزم ہے۔

بلوچ آزادی پسند رہنما، بی ایس او کے سابق چئیرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل اور دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ

اس خطے خصوصا افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں بعض حلقوں کی فکرمندی قابل فہم ہے۔ تاہم، یہ بات ذہن نشین رکھنی ہوگی کہ بحران اپنے منفی پہلوؤں کے باوجود بھی مظلوموں کے لئے مواقع لاتا ہے۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1418565679154974724

ایک اور ٹیوٹ میں آزادی پسند رہنما نے کہا ہے کہ

بلوچوں کی تحریک آزادی ایک مقامی تحریک ہے جس کی جڑیں پاکستان کے جبری قبضے سے بلوچستان کی آزادی کے لئے قومی جذبے میں شامل ہیں۔ اتار چڑھاؤ کے باوجود، یہ 1948 سے جاری ہے۔ بلوچ قوم آزادی کے لئے پر امید اور پرعزم ہے۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1418565933031960579
Share This Article
Leave a Comment