ایران میں بلوچ موسیقار حمید جیئند کو قتل کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران میں بلوچستان سیستان کے علاقے پیشن میں پیر کے روز بلوچ فنکار نواز حمید بینجو نوازجیئند کو پیشن کے علاقے میں گولی مار کر قتل کردیا گیاہے۔

حمید جیئند معروف سماجی کارکن اور فلاحی ادارہ احساس ویلفئر کے سربراہ ملا لیاقت ولی کے بھائی تھے، جن کا آبائی تعلق مند سے تھا۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انھیں ایک سماجی اختلاف کی وجہ سے اغوا کے بعد قتل کیا گیا تاہم اس بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ادیب، فنکار، سماجی اور سیاسی کارکنان نے پھلوان حمید جیھند کی موت پر ان کے بھائی اور اہل خانہ سے تعزیت کیا ہے۔

اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفیشل صفحے پر بھی اس حوالے سے تعزیتی پیغام شائع کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment