فری بلوچستان موومنٹ کی نئی کابینہ تشکیل، حیربیار مری پھر صدر منتخب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

فری بلوچستان موومنٹ کی پہلی مرکزی کابینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں فری بلوچستان موومنٹ کے مرکزی صدر حیربیار مری کی سربراہی میں نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فری بلوچستان موومنٹ کی پہلی کابینہ کی مدت پوری ہونے پر اداروں کی کارکردگی پر تنقیدی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل کونسل کے سامنے نئی ایگیزیکٹو ڈپارٹمنٹس کے سربراہان کے نام منظوری کے لیئے پیش کیے گئے۔ جن سے نینشل کونسل نے ان کی قابلیت اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات کیے۔

اجلاس کے آخر میں فری بلوچستان موومنٹ کی جوڈیشل کمیٹی کی سربراہی میں نیشنل کونسل نے ووٹنگ کے ذریعے فری بلوچستان موومنٹ کی نئے کابینہ کی منظوری دی۔

حیربیارمری کی صدارت میں دوسری کابینہ کے لیے جمال ناصر بلوچ فارن افئیرز ڈپارٹمنٹ، بیبگر بلوچ ایف بی ایم انٹرنینشل ڈپارٹمنٹ، فیض محمد بلوچ فنانس ڈپارٹمنٹ، حیدر کے بی بلوچ آرگنائیزینشنل ڈپارٹمنٹ ایکسٹرنل، نوبت مری انفارمیشن ڈپارٹمنٹ جبکہ ٹرائیبل افئیرز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر صادق رئیسانی کا تقرر کیا گیا۔

بعدازاں نئی کابینہ کی حلف برداری کا انعقاد اٹھارہ جولائی کو پارٹی صدرحیربیار مری کی زیر صدارت ہوا جس میں حیربیار مری نے مرکزی کابینہ سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد حیربیار مری نے نئی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں۔

Share This Article
Leave a Comment