بی این ایم نے عالمی انصاف کے دن جرمنی میں آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ انصاف کے عالمی دن کے موقع پر جرمنی دو شہر کولن اور کیمنیز میں آگاہی مہم چلائے گی۔
بی این ایم اپنی آگاہی مہم میں پاکستانی افواج کے ہاتھوں بلوچوں کی جبری گمشدگی کو اجاگر کرئے گی۔
بی این ایم نے ا س مہم میں جرمنی میں موجود بلوچ کمیونٹی، سیاسی کارکان، انسانی حقوق سے وابستہ اور دیگر سے اس مہم میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضع رہے کہ دنیا بھر میں 17 جولائی عالمی یوم انصاف کے طور پر منایا جاتا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔