گوادر: کپر میں موبائل فون ٹاورپرحملہ، مشینری نذر آتش

0
197

تحصیل پسنی کے علاقے کپر میں موبائل فون ٹاور پرحملے کے بعداس کی مشینری کونذر آتش کردیا گیا۔

یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔

سنگر نیوز ڈیسک کوملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے گوادر کے نواحی علاقے کپر تحصیل پسنی میں قائم یوفون ٹاور پر فائرنگ کرنے کے بعد اس کی پوری مشینری کونذرآتش کردیا۔

جس سے مشینری مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

اس سے قبل بھی بلوچستان میں موبائل ٹاورز اور اس کے املاک کو نقصان پہنچانے کے متعددواقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here