جھاؤ میں فوجی چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤمیں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے جھل جھاؤ میتگو میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو سرمچاروں نے گزشتہ رات گیارہ بجے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ دو راکٹ چوکی کے اندر جا گرے، جس سے چوکی کو نقصان پہنچا ہے اور اس میں موجود اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment